کوئٹہ میں عطائی ڈاکٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 کلینکس پر جرمانے اور وارننگ جاری

غیر رجسٹرڈ اور غیر مستند کلینکس کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عوامی صحت ترجیح ہے: ہیلتھ کیئر کمیشن


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ )بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی اینٹی کوئیکری انفورسمنٹ ٹیم نے کوئٹہ کے جان محمد روڈ اور فقیر محمد روڈ پر غیررجسٹرڈ اور غیر مستند ہیلتھ کیئر کلینکس کے خلاف انسپیکشن اور کارروائی کی۔فوکل پرسن ڈاکٹر بسم اللہ کاکڑ کے مطابق منگل کے روز کی گئی کارروائی کے دوران تین غیررجسٹرڈ کلینکس اور ایک غیررجسٹرڈ ڈینٹل کلینک پر جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ دو کلینکس کو زبانی وارننگ دے کر فوری طور پر بی ایچ سی سی کے قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔بی ایچ سی سی حکام نے بتایا کہ یہ اقدامات عوامی صحت کے تحفظ، مریضوں کی سلامتی اور ہر قسم کی کوئیکری کے خاتمے کے لیے کیے گئے ہیں۔ کمیشن نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں غیر قانونی اور غیر معیاری طبی خدمات فراہم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور تمام ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر رجسٹریشن اور لائسنسنگ مکمل کریں۔

WhatsApp
Get Alert