بلوچستان پولیس نے 2025 میں 1447 ملزمان گرفتار کیے، 1175 میگزینز اور دھماکہ خیز مواد برآمد : خطرناک گینگز، عادی مجرمان اور منظم گروہوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں گے: آئی جی محمد طاہر

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد طاہر نے کہا ہے کہ سالِ نو میں صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص خطرناک گینگز ، عادی مجرمان اور منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن کو مزید سخت کیا جائے گا۔ صوبہ بھر میں منظم جرائم کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیںگے اور زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سماج دشمن عناصر کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ ٹیمیں اپنے گشت کو مزید موثر بنائیںگی اور سٹریٹ کرائم سمیت ڈکیتی ، رابری ، قتل اور اغواء جیسے سنگین جرائم میں ملوث عادی و پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس میںسال2025 کی کار کردگی کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ز بلوچستان حسن اسد علوی اور اے آئی جی آپریشنز نوید عالم بھی موجود تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ تمام اضلاع کے سپروائزری افسران کو منشیات فروشی، ناجائز اسلحے اور صنفی جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کریں اور بڑے شہروں میں گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کے بعد مقدمات کے تفتیشی مراحل کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیںگے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سال نو کے آغاز کے حوالے سے اقلیتی برادری کے تقریبات کی سیکورٹی کے علاوہ ہوائی فائرنگ کی روک تھا م کے لئے تمام ایس ایس پیز ، ایس پیز اور تھانوں کی سطح پر واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہوائی فائرنگ کی زد میں کوئی قیمتی جان ضائع نہ ہو۔آئی جی پولیس بلوچستان نے بتایا کہ سال2025 کے دوران مختلف واقعات میںجن میں اسلحہ کے 1438کیسز رجسٹرڈ ہوئے 1447ملزمان گرفتار ہوئے جس میں 1483 پسٹل118,کلاشنکوف ،رائفل شارٹ گن 187،رائونڈز 39786 ،دھماکہ خیز مواد21.98کلوگرام اورمختلف اقسام کے1175 میگزینس پکڑے گئے ہیں۔منشیات کے حوالے سے 1507کیسز رجسٹر ڈ ہوئے اور 1589ملزمان گرفتار ہوئے ہیں منشیات میں چرس 3903.991کلو گرام ,آفیوم میں 1781.088کلوگرام ، ہیرون 20.55کلو گرام ,آئس شیشہ 252.448کلوگرام ، کرسٹال 2.391کلوگرام ,شیشہ570کلوگرام ، 4564شراب کے مختلف اقسام کی بوتلیںاور 3904بیر کین پکڑی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں سال رواں میں پولیس نے بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 111 سے زائد چوری اور چھینی گئی گاڑیاں اور 880موٹر سائیکل برآمد کیے،725مطلوب ملزمان ، 4799اشتہاری ملزمان ، 10عدالت سے سزا یافتہ ، اغوائ برائے تاوان 255ملزمان اور 14344جرائم پیشہ افراداور جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 103خطرناک گینگز گرفتار کیے گئیں۔ جبکہ پولیس مقابلے میں 74ملزمان مارے گئے اور پیش آور ملزمان سے چوری اور چینی گئی اشیاء جس میں ،69,722,555نقد رقم ، 286عدد موبائل، 35تولہ سونا برآمد کیا گیا ہیں اسی طرح121477لیٹر پیٹرول اور 234766لیٹر ڈیزل برآمد کر لے گئے جبکہ 1110پیٹرول پمپ سیل کر دیے گئے اور35438گاڑیوں سے کالے شیشوں کے خلا ف کاروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے یکم جنوری سے دسمبر تک 249206 گاڑیوں کو چالان کرکے ان سے 16 کروڑ 86 لاکھ 45ہزار 176روپے جرمانہ وصول کیا۔موٹر وہیکل ایکٹ 550 کے تحت 1868 گاڑیاں اور 21462موٹر سائیکلیںقبضے میں لے لیے گئے۔ دہشت گردی کے 863مختلف علاقوں میں واقعات ہوئے ہیں جس میں 325سنگین واقعات اور 538معمولی واقعات ہوئے ہیں ان واقعات میں 403افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 796زخمی ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں پولیس نے 81دہشت گرد وں کو ماردیے گئے ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بھرتیوں کا سلسلہ میرٹ اور کسی دبا? کے بغیر جاری ہے۔ملک میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق رپورٹنگ مدت کے دوران دہشت گردی کے 1052 واقعات پیش آئے، جو گزشتہ مدت کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ ان واقعات میں 396 بڑے اور 656 چھوٹے حملے شامل ہیں، جن کے نتیجے میں 537 افراد شہید اور 1056 زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 89 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الحرام کے خلاف 2702 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئ…
