دنیا کے سب سے امیر یوٹیوبرز کی فہرست جاری، اربوں کی کمائی کرنے والے ٹاپ 10 اسٹارز کون؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوبرز کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (MrBeast) سب سے آگے ہیں، جن کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
ٹاپ 10 کی فہرست میں صرف تفریحی چینلز ہی نہیں بلکہ بچوں، گیمنگ اور میک اپ سے متعلق یوٹیوب اسٹارز بھی شامل ہیں، جو اپنی مختلف ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ سب سے امیر یوٹیوبرز کی فہرست کچھ یوں ہے:
01: MrBeast ، ایک ارب ڈالر
02: Jeffree Star، 200 ملین ڈالر
03: Logan Paul، 150 ملین ڈالر
04: Like Nastya، 125 ملین ڈالر
05: Ryan’s World، 100 ملین ڈالر


06: KSI، 100 ملین ڈالر
07: Dude Perfect، 100 ملین ڈالر
08: Jake Paul، 100 ملین ڈالر
09: Ninja، 50 ملین ڈالر
10: PewDiePie، 45 ملین ڈالر
ویب سائٹ Richest Tubers کے مطابق یہ اعداد و شمار یوٹیوب کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اسٹارز کی آمدنی سے اخذ کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں تخلیق کار نہ صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ اربوں ڈالر کی کمائی بھی کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر ویڈیو گیمز، بچوں کے کارٹون، چیلنجز اور میک اپ سے متعلق چینلز نے اس مارکیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

یوٹیوب کی مقبولیت اور اشتہارات سے ہونے والی آمدن کی بدولت نوجوان تخلیق کار بھی اب اس پلیٹ فارم کو پیشہ ورانہ کیریئر کے طور پر اپنانے لگے ہیں۔ محنت اور مستقل مزاجی سے یوٹیوب ایک ارب ڈالر کی کمائی کا ذریعہ بن سکتا ہے، چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو۔

WhatsApp
Get Alert