سالِ نو کے پہلے روز پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کردیئے، نوٹی فکیشن جاری


لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے سالِ نو کے پہلے روز بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 9 سرکاری محکمے ختم کردیئے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
’’ایکسپریس نیوز ‘‘کے مطابق پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کر کے انہیں محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پرٹیکشن میں ضم کردیا۔
سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ ادارے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ماتحت کام کریں گے اور یہ محکمہ فوری طور پر فعال ہوگا۔ تمام ضم شدہ اداروں کا ایک سیکرٹری ایک ڈی جی ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert