الیکشن کمیشن کیخلاف الزامات،وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی شفیع جان کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہری پور ضمنی الیکشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر الزامات لگانے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کےمعاون خصوصی کو وضاحت کا نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شفیع اللہ جان نے الزام لگایا کہ فارم 47 اسلام آباد سےجاری ہوئے، فارم 45 کواپلوڈ نہیں کیاگیا، یہ الزامات غلط، گمراہ کن ہیں اورکوئی شواہد موجود نہیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ بیان الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش معلوم ہوتاہے،7 روز میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں، تصدیق شدہ شواہد پیش کریں۔
الیکشن کمیشن نے کہاکہ شواہد پیش نہیں کیےجاتے تو اس نتیجے پر پہنچیں گےکہ الزامات بغیر کسی بنیادی حقائق کے تھے اور ایسی صورت میں الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔
