تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کا اڈیالہ پولیس کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی ڈاکٹر امجد اور صاحبزادہ صبغت اللّٰہ نے اڈیالہ پولیس کے رویے کے خلاف سخت اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز دونوں ممبران اسمبلی اڈیالہ جیل پہنچے، لیکن پولیس نے انہیں جیل کے اندر جانے سے روک دیا۔
ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پولیس کے اس سخت رویے کے باعث ہم نے تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے اوراگر منتخب نمائندوں کیساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے توعام شہریوں کیلئے صورتحال مزید تشویشناک ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر امجد نے مزید کہا کہ پولیس کے رویے سے نفرتیں پیدا ہوں گی اوراس سے عوام کے اعتماد پراثرپڑ سکتا ہے۔
اس موقع پر صاحبزادہ صبغت اللّٰہ نے بھی اظہارافسوس کیا اورکہا کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ پر جانے کے باوجود ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ ملاقات نہ ہونے کے باعث دونوں ممبران اسمبلی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی اب آئندہ کارروائی کیلئے قانونی اورپارلیمانی راستہ اختیار کریں گے تاکہ پولیس کے اس رویے پر جواب طلب کیا جا سکے اورآئینی و قانونی ذمہ داریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
