چاغی میں لیویز فورس کے 31 اہلکار ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
حکم عدولی اور غیر حاضری پر ایکشن، فارغ ہونے والوں میں 3 وائرلیس آپریٹرز اور 28 سپاہی شامل: ڈی جی لیویز

چاغی (ڈیلی قدرت کوئٹہ )ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والے 31 لیویز اہلکار محکمانہ حکم عدولی اور غیر حاضری کی بنیاد پر ملازمت سے برطرف کر دیے گئے۔ برطرف کیے جانے والے اہلکاروں میں تین وائرلیس آپریٹر اور 28 سپاہی شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ برطرف کیے گئے اہلکاروں نے مجاز اتھارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کی اور جان بوجھ کر غیر حاضری اختیار کی، جس کی وجہ سے انہیں ملازمت سے برخاست کیا گیا۔اہلکاروں کی برطرفی کا مقصد ضابطہ کار اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنا اور لیویز فورس کی کارکردگی کو مثر بنانا بتایا گیا ہے۔
