تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول سینٹر نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک تھے۔
این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے ہوں گی، فیصلے سے وہ علاقے مستثنیٰ ہوں گے جہاں دھند اور موسم کی شدت زیادہ ہے۔
این سی او سی کے مطابق فیصلے کا مقصد طلبہ کی زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسینیشن کرنا ہے۔این سی او سی کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کی کورونا ویکسینیشن جلد از جلد کرائیں۔