بل کے نام پر تماشہ لگا ہوا ہے، شہلا رضا
کراچی (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ترقی و نسواں سندھ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ بل کے نام پر عجیب و غریب تماشہ لگا ہوا ہے، احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر کسی کو ہر گز قانون ہاتھ میں لینے نہیں دینگے۔
سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر ترقی و نسواں شہلا رضا نے مخالف جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اب محض شور شرابہ ہی رہ گیا ہے، ایم کیو ایم لسانیت کو آڑ بناکر لوگوں کے درمیان انتشار پھیلا رہی ہے، شہر بھر میں تعصب پر مبنی بینرز آویزاں کرنا درست نہیں۔
انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی ست متعلق بتایا کہ 2020-21 میں ہمارے محکمے کو 2 ملین کا اضافی بجٹ ملا، اس سال ہم اپنی 8 اسکیمیں مکمل کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ ضرورت مندوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔