ایمن سلیم کراچی اسٹیڈیم میں والد کی تصویر دیکھ کر بےحد خوش
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں والد کی تصویر دیکھ کر اداکارہ ایمن سلیم کو بے حد خوشی ہوئی۔ایمن سلیم نے اپنی انسٹا اسٹوری پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن سلیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آویزاں کرکٹرز کی تصاویر میں اپنے والد سلیم یوسف کی تصویر دیکھ کر بے حد خوش ہوئیں اور ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ایمن سلیم اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے ساتھ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ دیکھنے کے لیے گئی تھیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں جن کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔