چوہے 200 کلو چرس کھا گئے، منشیات سمگلنگ کے مقدمے کا ملزم رہا کر دیا گیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت میں مبینہ طور پر چوہوں کے 200 کلو چرس کھانے کے بعد عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں مرکزی ملزم رہا کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں مرکزی ملزم کو بری کر دیا اور شواہد کو سنبھالنے میں سنگین کوتاہیوں پر پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ مقدمہ 2022 کا ہے، جب ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے قومی شاہراہ پر ایک گاڑی کو روکا اور اس میں چھپائی گئی بڑی مقدار میں چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ٹرائل کے دوران پولیس نے کہا کہ ضبط کی گئی تقریباً 200 کلو گرام چرس، جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے تھی، گودام میں چوہوں نے کھا لی۔

WhatsApp
Get Alert