سیف علی خان کے ساتھ کھڑی یہ کونسی مشہور پاکستانی اداکارہ ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار سف علی خان کے ہمراہ کھڑی اداکارہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا اہم حصہ ہیں۔سیف علی خان کے ساتھ کھڑی اداکارہ زیبا بختیار ہیں، اداکارہ زیبا بختیار کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZEBA BAKHTIAR (@zebabakhtiarofficial)


زیبا بختیار پانچ نومبر 1971ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئی تھیں، اداکارہ زیبا بختیار پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل یحیٰ بختیار مرحوم کی صاحبزادی ہیں۔
زیبا بختیاراور عدنان سمیع 1993میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997میں کچھ وجوہات کی بنا پر دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔جوڑے کا ایک بیٹا اذان سمیع خان ہے جو گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
زیبا بختیار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیف علی خان کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی تھی۔یاد رہے کہ زیبا بختیار نے فلمی سفر کا آغاز بھارتی فلم ’حنا‘ سے کیا تھا، اس فلم میں رشی کپور ان کے ہیرو تھے ۔