ضلعی انتظامیہ کو عدالتی اختیارات دینا عدلیہ پر حملہ ہے، بلوچستان بار کونسل نے نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل نے صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو جسٹس آف پیس کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ بار کونسل کی جانب سے یہ درخواست ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین راحب بلیدی نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کے تحت ضلعی انتظامیہ کو آرٹیکل 22-A اور 22-B کے اختیارات سونپنا عدلیہ پر حملہ ہے۔
راحب بلیدی نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس آف پیس سے متعلق پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے جبکہ صوبائی حکومت ماضی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات تحصیلداروں کو دینے کی کوشش بھی کر چکی ہے جو عدالتی آزادی کے منافی ہے۔

WhatsApp
Get Alert