ظہران ممدانی کی اہلیہ کے مہنگے جوتے سوشل میڈیا پر زیر بحث، کیا یہ کرائے پر حاصل کیے تھے؟


نیویارک(قدرت روزنامہ)امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں 34 سالہ ڈیموکریٹ رہنما ظہران ممدانی قرآنِ مجید پر حلف اٹھا کر میئر کا عہدہ سنبھال لیا۔ تقریب حلف برداری میں ان کی اہلیہ رما دواجی بھی موجود تھیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔
تقریب میں ظہران ممدانی کی اہلیہ کے اسٹائل، لباس اور خصوصاً مہنگے جوتوں نے توجہ حاصل کر لی۔ رپورٹس کے مطابق رما دواجی نے تقریباً کے موقع پر Miista برانڈ کے ’شیلی بوٹس‘ پہنے جن کی قیمت تقریباً 630 امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔


سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے مہنگے جوتوں کے انتخاب کو ممدانی کی انتخابی مہم میں پیش کیے گئے بیانیے سے متصادم قرار دیا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ جب میئر عوامی اخراجات میں کمی اور رہائش کی لاگت گھٹانے کی بات کر رہے ہیں تو ایسے فیشن انتخاب منفی تاثر پیدا کرتے ہیں۔ تاہم دیگر صارفین نے اس تنقید کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پالیسی مباحث کے بجائے ذاتی لباس پر توجہ دینا نامناسب ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ سوشلزم کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے پاس اچھی چیزیں نہیں ہو سکتیں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ سب کے پاس اچھی چیزیں ہونی چاہئیں۔


جولی نامی صارف نے کہا کہ سوشلسزم کا مطلب یہ نہیں کہ خواتین کو مردانہ نظریے کے تحت غریب لباس پہننا چاہیے یہ غیر دانشمندانہ اور جنس پرستانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران ارب پتی روزانہ شہر لوٹ رہے ہیں اور آپ صرف ایسے مضامین شائع کرتے ہیں۔


ایک صحافی نے دعویٰ کیا کہ رما دواجی نے اپنی تقریبِ حلف برداری کی چیزیں جن میں جوتے بھی شامل ہیں خریدنے کے بجائے کرائے پر حاصل کی تھیں۔

WhatsApp
Get Alert