’نک جونس کی بیوی‘ کہنے پر پریانکا میڈیا پر برہم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا نے ’نک جونس کی بیوی‘ کہنے پر میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔پریانکاچوپڑا نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی نئی فلم’ڈی میٹرکس‘ کے بارے میں لکھتے ہوئے آرٹیکل کے کچھ اسکرین شاٹس لے کر شیئر کیے ہیں۔اس آرٹیکل میں انہیں گلوکار نِک جونس کی بیوی کہہ کر پکارا گیا ہے جس پر اداکارہ نے تنقید کی ہے۔


انہوں نے یہ اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اب تک کے سب سے مشہور فلم پروڈکشنز میں سے ایک کی تشہیرکر رہی ہیں، اور اب بھی انہیں ’نک جونس کی بیوی‘ کہہ کر پکارا جا رہا ہے‘۔
انہوں مزید لکھا کہ’براہ کرم وضاحت کریں کہ خواتین کے ساتھ اب بھی یہ کیسے ہوسکتا ہے؟‘آخر میں اداکارہ نے لکھا کہ’کیاانہیں اپنے بائیو میں اپنا انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (IMDb) لنک شامل کرنا چاہیے؟‘پریانکاچوپڑا نے اپنی اس انسٹا اسٹوری میں اپنے شوہر، گلوکار نِک جونس کو بھی ٹیگ کیاہے۔