ژوب: سر ڈاکی سے ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کی شناخت ہوگئی، تعلق دکی سے نکلا، چوتھی لاش تاحال لاوارث


ژوب(ڈیلی قدرت کوئٹہ)ژوب کے علاقے سر ڈاکی سے برآمد ہونے والی چار لاشوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ چوتھی لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، ذرائع کے مطابق شناخت ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع دکی کے علاقے کلی سفر سے ہے جن میں جعفر ولد عبدالعزیز، ثناءاللہ ولد علی محمد اور شیر محمد ولد خیر محمد شامل ہیں، انتظامیہ نے لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں چوتھی لاش کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں اور متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert