مسلم اتحاد کالونی سانحہ: ضلعی انتظامیہ حرکت میں، واٹر سپلائی اڈہ سیل، مالک گرفتار، ڈی سی کا سخت ایکشن

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)ضلعی انتظامیہ نے مسلم اتحاد کالونی میں واٹر سپلائی کے ٹینکر پھٹنے کے افسوسناک واقعے پر بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویژن سریاب عزت اللہ نے پولیس کے ہمراہ موقع پر کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے مقام کو سیل کر دیا جبکہ واٹر سپلائی کے ذمہ دار مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہے۔
