کوئٹہ: صوبے بھر میں موسم شدید سرد، تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اتوار کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ضلع چاغی، واشک اور پنجگور میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ واشک، پنجگور، کیچ، چاغی، گوادر، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور نوشکی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو شام کے وقت بعض مقامات پر شدید بھی ہو سکتی ہیں۔ کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، ژوب اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پیر کوبھی صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ضلع چاغی، واشک اور پنجگور میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے، جبکہ واشک، پنجگور، کیچ، چاغی، گوادر، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور نوشکی میں دوپہر اور شام کے اوقات کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو بعض علاقوں میں شدید ہو سکتی ہیں۔ کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، ژوب اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی حصے میں بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔
