پاکستان ائیرفورس کی طاقت میں بڑا اضافہ ، آئندہ سال کون سے لڑاکا طیارے شامل کئے جائیں گے ؟تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فضائیہ کے بیڑے میں آئندہ سال ”جے 10 سی“طیارے شامل کئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین کا تیار کردہ ”جے 10 سی“سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے جو بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی کا حامل ہے۔ نیا لڑاکا طیارہ پی ایل 15 میزائلوں سے لیس ہے

جس کے ذریعے 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔جے 10 سی طیارہ پاکستام اور چین کی مشترکہ مشق شاھین میں بھی حصہ لے چکا ہے جس کے دوران تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔