وینزویلا میں پیدا ہونے والی صورتحال، پاکستان کا رد عمل بھی آگیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے وینزویلا میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وینزویلا کے عوام کی فلاح و بہبود کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان وینزویلا میں بدلتی ہوئی صورتحال کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہا ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ بحران کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
بیان میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ تمام تنازعات کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان وینزویلا میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اقدامات کر رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert