شدید سردی کیلئے ہوجائیں تیار۔۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بارشوں کی پیشنگوئی کردی ، کن شہروں میں بادل برسیں گے؟تفصیلی رپورٹ آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ17دسمبر کوخطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند مقامات پرتیزہواوں کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا،بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی ہوگئی ،جمعہ کو پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ،

کشمیر کے چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اورجزوی ابرآلود رہے گا اور صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا ،نارووال،سیالکوٹ اور گردونواح میں بعض مقامات پرتیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا ، رات کے اوقات میں پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا ،رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی ضلاع میں شدید سرد رہے گا ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

1 min ago

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ…

1 min ago

خرم شیر زمان انتخابی عذرداری کیس،کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست…

12 mins ago

شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی

گلگت(قدرت روزنامہ) شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق…

12 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر…

21 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 773 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے،…

25 mins ago