شدید سردی کیلئے ہوجائیں تیار۔۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بارشوں کی پیشنگوئی کردی ، کن شہروں میں بادل برسیں گے؟تفصیلی رپورٹ آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ17دسمبر کوخطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند مقامات پرتیزہواوں کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا،بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی ہوگئی ،جمعہ کو پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ، کشمیر کے چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اورجزوی ابرآلود رہے گا اور صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان ہے .

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا ،نارووال،سیالکوٹ اور گردونواح میں بعض مقامات پرتیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا ، رات کے اوقات میں پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا ،رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی ضلاع میں شدید سرد رہے گا ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں