دو روز کی مہنگائی کے بعد سونے کی قیمت گر گئی، 9 مئی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں مسلسل دو روز کی مہنگائی کے بعد سونا سستا ہوگیا ہے، سونے کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے فی تولہ سے بھی زائد کی کمی ہوئی جبکہ جمعے کے روز جاری کیے گئے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جس سے سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 62روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 315روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونا 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے کا ہوگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 123روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10گرام سونا 3 لاکھ 88 ہزار 293روپے کا ہوگیا۔
تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 80روپے کے اضافے سے 8 ہزار 525روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 27ڈالرز کی کمی سے 4 ہزار 717ڈالرز فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں0اعشاریہ 80ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 80اعشاریہ 41ڈالرز ہوگئی۔
