’’اگر ایران سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو نیا آپریشن ’’ پروجیکٹ فریڈیم پلس‘‘ شروع کیا جائے گا ‘‘ڈونلڈ ٹرمپ


نیویارک(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ایران کے ساتھ امن مذاکرات آگے نہ بڑھے تو امریکہ آبنائے ہرمز میں ’’پروجیکٹ فریڈم پلس‘‘ آپریشن شروع کرے گا۔
ٹرمپ نے کہا اگر بات چیت کامیاب نہیں ہوتی تو ہم پراجیکٹ فریڈم پر واپس جا سکتے ہیں، لیکن یہ’’پروجیکٹ فریڈم پلس‘‘ ہوگا۔ تاہم ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ پراجیکٹ فریڈم میں کن عناصر کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکہ سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ آپریشن پراجیکٹ فریڈم کو موقوف کر دیں گے۔
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے آپریشن کو روکنے کے فیصلے میں سعودی عرب کے دباؤ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert