23دسمبر سے کب تک چھٹیاں ہوں گی؟ عدالت نے حکم جاری کرد یا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم جاری کر دیاہے . تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے حکومت کو 23 دسمبر سے 4 جنوری تک سکول بند کرنے کا حکم جاری کیا ، پنجاب حکومت نے سکول بند کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے نوٹیفکیشن جاری کریں ، سرکاری وکیل نے کہا کہ جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا .

جسٹس شاہد کریم کا کہناتھا کہ اس سے ٹریفک کم ہو گی اور سموگ میں بھی بہتری آئے گی . عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی . . .

متعلقہ خبریں