لڑکا رات 2 بجے گرلز ہاسٹل میں کیسے اور کیوں پہنچا؟ لڑکیاں خوفزدہ؛ جانیں قائد اعظم یونیورسٹی کا چونکا دینے والا واقعہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے گرلز ہاسٹل میں سیکیورٹی سے متعلق ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے طالبات میں خوف اور بے چینی پیدا کر دی ہے۔ رات گئے ایک نامعلوم شخص کے گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر طالبات نے سخت ردعمل دیتے ہوئے فوری اور شفاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص کو گرلز ہاسٹل کے واش رومز میں دیکھا گیا۔ موقع پر موجود افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو قابو میں لے لیا۔


طالبات کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ یونیورسٹی انتظامیہ کی سیکیورٹی میں واضح غفلت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ اس حساس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس سے طالبات میں مزید تشویش پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر اسلام آباد پولیس نے معاملے کی باضابطہ تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔
متاثرہ طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور گرلز ہاسٹل کی سیکیورٹی کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert