منشاپاشا اور جنیدخان کی ڈانس ویڈیو پر تنقیدی تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ منشا پاشا، اداکار جنید خان کی سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیو وائرل ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔منشا پاشا اور جنید خان کی فلم ’کہے دل جدھر‘ سے لیے گئے ایک گانے پر ڈانس کیا گیا ہے۔
منشا پاشا اور جنید خان ڈانس ویڈیو میں میں کافی خوبصورت اور پرجوش نظر آ رہے ہیں مگر اِن کا یہ ڈانس مداحوں کو کچھ خاص نہیں بھایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


منشا پاشا اور جنید خان کی اس ڈانس ویڈیو پر مداحوں کا کہنا ہے کہ گانا بہت پرجوش اور اچھا ہے مگر اس فنکار جوڑی نے اس پر بہت خراب ڈانس کیا ہے۔
جنید خان کے سنجیدہ چہرے اور ڈانس میں عدم دلچسپی پر انٹرنیٹ صارفین اس جوڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر اسی گانے پر کوئی بالی ووڈ فنکار جوڑی پرفارم کرتی تو اس گانے کا مزاہ دوبالا ہو جاتا۔