وکی کو کترینہ کے ہاتھ کا حلوہ کیسا لگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار وکی کوشل کو اپنی اہلیہ کے ہاتھ کا حلوہ بھاگیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف اور لاکھوں مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔
وکی کوشل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اُس سوجی کے حلوے کی تصویر شیئر کی جوکہ اُن کی اہلیہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد پہلی میٹھا بنانے والی رسم میں بنایا تھا۔اداکار نے اپنی انسٹاگرام میں لکھا کہ ’یہ اب تک کا سب سے بہترین حلوہ ہے۔‘


وکی کوشل کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اُنہیں اہلیہ کی ہاتھ کا کھانا کافی پسند آنے والا ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ماہ 9 دسمبر کو راجھستان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خوبصورت تصویریں تا حال سوشل میڈیا پر وائرل اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔