پنجگور: چتکان بازار میں زوردار بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ


پنجگور(ڈیلی قدرت کوئٹہ) پنجگور چتکان بازار مرکزی جامع مسجد کے قریب مین روڈ پر زور دار دھماکہ ، ایک شخص جابحق اور15 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھے جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کیا گیا ہے سکیورٹی فورسز اور پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے گہرے میں لے لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان بازار مرکزی جامع مسجد کے قریب مین سڑک پر زور دار دھماکہ ہوا ہے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق 11 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں اور جان بحق افراد کو فوری طور ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہسپتال ایمرجنسی نافذ کردیا گیا ہے ڈاکٹروں اور عملے کو فوری طور پر ہسپتال میں حاضر ہونے کی ہدایت کردی ہے دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گئے جسکی آواز دور دور تک سنائی گئی ہے اور پورا علاہ لہرز اٹھا دھماکہ میں جامع مسجد کے قریب مین بازار میں ہوا جو انتہائی رخ والی جگہ ہے دھماکہ خیز مواد موٹرسائیل پر نصب کیا گیا تھا جو روز دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 کے قریب افراد زخمی ہوگئے زخمیوں بچے بھی شامل ہیں پنجگور اور اسکے گرد و نواع کے کوچہ جات علاقوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹروں اور عملے کو حاضر کرنے کی ہدایت جاری کرکے شہریوں کو طبی امداد فراہم کررہی ہے جاں بحق شخص کا نام رسول بخش بتایا جاتا ہے جبکہ زخمیوں امیر جان ، انور،محمد جمعہ، آدم،صابر ،ارشاد ،ثنا اللہ ،امیر احمد ضمیر احمد،محمد جان ،مہناج زاکر شاہ ،طزیر احمد باب جان دیگر شامل ہیں جبکہ زخمیوں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے سکیورٹی فورسز پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر ،واہد سکتے کیے جارہے ہیں اور علاقے کو سیل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert