کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ ہوتے ہی پولیس اور ایگل اسکواڈ کی لاٹری نکل آئی، ناکوں پر لوٹ مار کا بازار گرم، عوام دہائیاں دینے لگے


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)کوئٹہ میں محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ144نافذ ہوتے ہی پولیس سمیت دیگر فورسز میدان میں آکر لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا اور عوام کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئٹہ میں دفعہ144پولیس اور خاص کر ایگل اسکواڈ کے لیے لاٹری سے کم نہیں آئی جی پولیس ودیگر اعلیٰ حکام اس سلسلے میں نوٹس لے کر غریب لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے واضح رہے کہ کوئٹہ میں دفعہ144کسی زاحمت سے کم نہیں رہی جس دن محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے اسی دن پولیس‘ اے ٹی ایف اور خاص کر ایگل اسکواڈ مختلف روڈوں پر آکر ناکے لگا کر شناختی کارڈ ‘ گاڑی اور موٹر سائیکل کی کاغذات کا بہانہ بنا کر عوام کو مختلف طریقوں سے نہ صرف تنگ کیا جارہا ہے بلکہ دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا پروگرام بھی بنا دیا پیر کے روز کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں یہی فورسز نکل کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سیاست ضرور کریں سرکاری ملازمت ہو یا سیاسی جماعتوں پر پابندی لگاتے ہو یا ان کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہوں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن دفعہ144کے نام پر لوٹنے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور اس سلسلے میں آئی جی پولیس اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان پولیس اہلکارو ں و افیسران کے خلاف کارروائی کیا جائے جو غریب لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert