وینزویلا اور اسکے عوام سے ہماری کوئی جنگ نہیں ہے، امریکی مندوب


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نے کہا کہ وینزویلا اور اسکی عوام کے خلاف امریکا کی کوئی جنگ نہیں ہے۔
وینزویلا کی صورتحال پر بحث کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وینزویلا پر امریکی حملے اور اس کے بعد کی صورحال پر بحث کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ہم وینزویلا پر قبضہ نہیں کر رہے، امریکا، وینزویلا کے عوام کیلئے امن، آزادی اور انصاف کا خواہاں ہے۔
امریکی مندوب نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دیا، مادورو کو متبادل راستے پیش کیے اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت امریکیوں کو منشیات کی دہشت گردی سے بچانے کے لیے اقدامات میں کمی نہیں کرے گی۔
یاد رہے کہ سلامتی کونسل اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بیان پڑھ کر سنایا گیا۔
یو این سیکرٹری جنرل نے وینزویلا کیخلاف امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کیخلاف قرار دے دیا
اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نےکہا کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی، وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ امریکی تحویل میں ہیں، وینزویلا میں عدم استحکام پھیلنے اور خطے پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریق اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری کریں، فریقین جامع اور جمہوری مکالمہ شروع کریں تاکہ معاشرے کے تمام طبقات اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔

WhatsApp
Get Alert