کوئٹہ: اساتذہ بھرتی کیس میں اہم پیشرفت، اینٹی کرپشن نے سی ٹی ایس پی کے سی ای او اور سابق رجسٹرار ایس بی کے یونیورسٹی کو طلب کر لیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی بھرتیوں کے اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے نجی ٹیسٹنگ کمپنی (CTSP) کے سی ای او فیصل کاکڑ اور ایس بی کے (SBK) ویمن یونیورسٹی کی سابق رجسٹرار ڈاکٹر فرحت کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق کیس میں اینٹی کرپشن نے نجی ٹیسٹنگ کمپنی سی ٹی ایس پی (CTSP) کے سربراہ فیصل کاکڑ کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 7 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ایس بی کے (SBK) ویمن یونیورسٹی کی سابق رجسٹرار ڈاکٹر فرحت کو بھی غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کیس کی تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert