دنیا کی کوئی طاقت ہمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے سے نہیں روک سکتی،ڈی جی آئی ایس پی آر


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے سے نہیں روک سکتی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں آئینی اور قانونی حکم ہے کہ پاکستان اور اس کی ٹیریٹری کی حفاظت کریں،پاکستان کے ٹیکس پیئر کا حلال کا پیسہ اس جنگ پر لگ رہا ہے،یہ اسمبلی میں بیٹھ کر جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں،اس قابض گروہ سے سکیورٹی مانگ رہے ہیں، جنہوں نے دنیا بھر کے دہشتگرد جمع کئے۔
ان کاکہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف قومی جنگ ایک ساتھ لڑناہے، جیتنا ہے،دنیا کی کوئی طاقت ہمیں یہ جنگ جیتنے سے نہیں روک سکتی،پی ٹی آئی قیادت ہر فورم پر دہشتگردی کیخلاف آپریشنز کی مخالفت کررہی ہے،ہمارے نزدیک دہشتگرد کا کوئی رنگ یا شیڈ نہیں،ہم حق پر ہیں اور حق نے غالب آنا ہے،ہم حق پر ہیں اور حق ان شااللہ غالب ہے۔

WhatsApp
Get Alert