کلی عالمو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر تھا، اب صاف پانی ملے گا، کلثوم نیاز نے 2 واٹر سپلائی سکیمیں دے دیں، تعلیم پہلی ترجیح ہے: نیشنل پارٹی


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)نیشنل پارٹی کلی عالمو کے زہر اہتمام عوامی کارنر میٹنگ نیشنل پارٹی کے رہنما ٹکری کریم لانگو کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا۔کارنر میٹنگ کا مقصد کلثوم نیاز بلوچ کے فنڈز سے مختص واٹر سپلائی اسکیم کی جگہ کا دورہ کرنا اور ان سے تشکر کا اظہار کرنا تھا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے خواتین سیکرٹری و رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ کلی عالم خان میں پانی کی قلت اور عوامی پریشانی کا ادارک تھا اس لیے کلی عالم خان کے لیے پی ایس ڈی پی میں 2 واٹر سپلائی اسکیم منظور کرائیں تاکہ عوام کو صاف پانی میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ حلقہ 43 میں عوامی مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں اس لیے محدود وسائل کے باوجود پانی،اسٹریٹ لائٹس سڑکوں و سیوریج کی تعمیر سمیت دیگر ضروریات کے لیے فنڈز مختص کئیے۔کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں تعلیم سہرفہرست ہے اس لیے تعلیمی اداروں کی بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہائی اسکول کلی اسماعیل کو ہائیر سیکنڈری اسکول کا درجہ و منظور کرنے کا مقصد بچوں کیلئے نزدیکی سطح پر تعلیم کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے کہا کہ کلی عالم خان میں پانی کا مسلہ انتہائی اہم ایشو تھا عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر تھے۔کلثوم نیاز بلوچ کی مرہون منت عنقریب عوام کو صاف پانی میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نیاز بلوچ کی کارکردگی نمایاں ہے انہوں نے نہ صرف ترقیاتی کام کروائے ہے بلکہ وہ بلوچستان کے قومی مسائل کا توانا آواز ہے کلثوم نیاز بلوچ بلوچستان کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کررہی ہے جو بالاشبہ قابل تحسین ہے۔

WhatsApp
Get Alert