ہبل دور بین کی انوکھی دریافت، ایسی کہکشاں جس میں کوئی ستارہ نہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین فلکیات نے ایک انوکھا فلکیاتی جسم دریافت کیا ہے جس میں کوئی ستارہ نہیں ہے، اور اسی لیے اسے ’ناکام کہکشاں‘ کہا جا رہا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ گیس کا بادل جسے Cloud-9 کا نام دیا گیا ہے، زمین سے قریباً 14 ملین نوری سال کے فاصلے پر ہے، اور عام روشنی میں قریباً نظر نہیں آتا۔
یہ کہکشاں ابتدائی کائنات کی باقیات ہے، جس میں گیس موجود ہے لیکن ستارے پیدا نہیں ہوئے۔ اس میں ڈارک میٹر بھی ہے، یعنی وہ غیر مرئی مادہ جو کائنات کے زیادہ تر حصے پر محیط ہے۔
ناسا کے مطابق ابتدائی کائنات میں کچھ ڈارک میٹر halos نے گیس اکٹھی کی، مگر ستارے بنانے کا عمل شروع نہیں ہوا۔ اس نتیجے میں یہ منفرد بنا ستراوں کی کہکشائیں وجود میں آئیں، جو اب تک نظر انداز رہیں۔
تاہم Cloud-9 کی دریافت ماہرین کو یہ سمجھنے میں مدد دے گی کہ کہکشائیں کیسے بنتی ہیں یا کیوں کبھی پیدا نہیں ہو پاتیں۔

WhatsApp
Get Alert