گوادر فری زون: چینی کمپنی ہین گینگ کا گمنام شکایات پر تحقیقات مسترد، سی پیک ناکام بنانے کی سازش قرار


گوادر(ڈیلی قدرت کوئٹہ) گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنی ہین گینگ نے گمنام شکایات کی بنیاد پر شروع کی جانے والی تحقیقات کو شدید ردِعمل کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی ثبوت اور تصدیق کے محض گمنام خطوط کی بنیاد پر کارروائی کرنا قانونی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے اور یہ سی پیک (CPEC) اور پاک چین اقتصادی تعاون کو ناکام بنانے کی سازش کے مترادف ہے۔کمپنی کا موقف ہے کہ ایسے اقدامات سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متزلزل کر رہے ہیں اور تخریب کار عناصر کے حوصلے بلند کر رہے ہیں۔ ہین گینگ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان بے بنیاد تحقیقات کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو کمپنی اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین اور سفارتی ذرائع استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ کمپنی نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی دبا میں آئے بغیر پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

WhatsApp
Get Alert