جعلی حکومت اربوں ضائع کر سکتی ہے مگر ملازمین کیلئے کروڑ نہیں، گرینڈ الائنس قائدین کے گھروں پر چھاپے بند ہوں: ایچ ڈی پی


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ملازمین اتحاد کی تنظیم گرینڈ الائنس کے رہنماوں کی گرفتاری کے لئے انکے گھروں پر چھاپہ مارنے اور چادر و چاردیوری کے تقدس کو پائمال کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جعلی و مسلط کردہ صوبائی حکومت ملازمین کے مسائل سننے اور ان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں بھی مخلص نہیں یہ لوگ ناقص منصوبوں اور بلاوجہ کے معاملات میں اربوں روپے ضائع کرنے کودرست جبکہ غریب و سفید پوش ملازمین کیلئے چند کروڑ روپے دینے کو درست نہیں سمجھتے اعر ملازمین کے ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے اپنی طرف سے ہر طرح کے ناروا و ملازم دشمن عمل انجام دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ملازمین کا ڈی آر اے کے لئے احتجاج و ہڑتال کرنا درست و جائز عمل ہے جبکہ ان کے خلاف طاقت و قانون کا بیجاہ استعمال آمریت و آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے جعلی و مسلط صوبائی حکومت سوچیں کہ ان کے پاس حقیقی معنوں میں کوئی اختیار نہیں مگر وہ پھر بھی اختیارات کا غلط استعمال کرکے ملازمین کے ساتھ جابرانہ رویہ اختیار کئیے ہوئے ہیں جس طرح کے حالات نظر آتے ہیں اس میں اپنے مستقبل کیلئے کچھ اچھے فیصلے کرکے ملازمیں کے دلوں میں اپنے لئے جگہ بنانے کی کوشش کریں کیونکہ یہ اقتدار و کرسیاں زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہتی بیان میں گرینڈ الائنس کے رہنماوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ بند کرنے اور انکے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرکے ملازمین میں موجود بیچینی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا

WhatsApp
Get Alert