چوہدری شجاعت کا نواز شریف سے رابطہ، قائد ن لیگ نے لندن آنے کی دعوت دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔چودھری شجاعت نے نواز شریف کو فون کرکے ان کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری شجاعت کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔گزشتہ دنوں نواز شریف نے چودھری پرویز الٰہی سے بھی ٹیلیفون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
نواز شریف نے کہا تھا آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کو بےبنیاد جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین 15 روز پہلے ہسپتال سے گھر آچکے ہیں،وہ گھر پر خیریت سے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ چودھری شجاعت حسین کے انتقال کی جھوٹی خبرسوشل میڈیا پر چلائی گئی۔

اسی طرح سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے نے کہا کہ چودھری شجاعت روبصحت ہیں، ان سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد ہے۔ واضح رہے سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین پچھلے دنوں سے علیل ہیں، جس کے باعث وہ ہسپتال میں بھی داخل رہے۔ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو فون کرکے مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے چودھری شجاعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی فون کرکے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک کو ٹیلی فون کرکے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اسی طرح مریم نواز نے بھی چودھری سالک سے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ہسپتال میں جا کر مسلم لیگ (ق ) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی ۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بھی موجود تھے

Recent Posts

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

16 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

26 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

34 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

42 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

49 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

57 mins ago