امریکی ناظم الامور کا پاکستان میں کرکٹ سرمایہ کاری پر خوشی کا اظہار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ کی طرف سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور پی ایس ایل میں سرمایہ کاری پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اور پی ایس ایل کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ٹیم کے مالک فواد اورآسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹیم کے مالک حمزہ مجید کو بھی مبارکباد دیتی ہوں۔
نیٹلی بیکر نے مزید کہا کہ یہ سرمایہ کاری نہ صرف پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کا باعث بنے گی بلکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بھی بہتری لانے میں مددگار ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے اور کھیل کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سرمایہ کاری سے پی ایس ایل کی سطح مزید بلند ہوگی اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔
سرمایہ کاری کے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت قدم قراردیا گیا ہے اوراسے خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert