بلوچستان میں ٹرینوں کا سفر محفوظ بنانے کیلئے بڑا فیصلہ، ٹریک کلیئرنس پر ایف سی تعینات، ٹرینیں صرف دن میں چلیں گی


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ )ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ا ایف سی نارتھ کے سینکڑوں اہلکار روزانہ ریلوے ٹریک کلیئرنس اور ٹرینوں کی سکیورٹی پر مامور رہتے ہیں تاکہ بلوچستان کے علاقوں میں مسافروں کا سفر بلا خطر ہو سکے۔حمزہ شفقات کے مطابق، حفاظتی حکمت عملی کے تحت سندھ اور پنجاب سے آنے والی ٹرینوں کو دن کے اوقات میں بلوچستان کے اضلاع سے گزارا جاتا ہے تاکہ خطرات کم ہوں اور نگرانی مثر ہو سکے۔ ان اقدامات کے ذریعے ممکنہ حملوں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کا فوری سدِ باب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت، سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کی مشترکہ کوششوں سے گزشتہ عرصے میں ٹرینوں اور بسوں پر حملوں کی تعداد اور شدت میں واضح کمی آئی ہے۔ اس کے باوجود سکیورٹی حکام اس نظام کو مزید مضبوط بنانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں تاکہ شہری بلا خوف سفر کر سکیں اور ریلوے و بس سروسز معمول کے مطابق چلتی رہیں۔حمزہ شفقات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سفر کے دوران حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ سکیورٹی اداروں کو دیں تاکہ ہر ممکن حفاظتی انتظامات مثر ثابت ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ٹرین سکیورٹی کے لیے قائم حفاظتی ڈھانچہ اور ٹریک کلیئرنس کے نظام کو مسلسل اپڈیٹ اور بہتر بنایا جا رہا ہے، جس سے مسافروں اور ریلوے عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert