کیو ڈی اے تباہی کے دہانے پر، کرپشن اور بدانتظامی کا راج، قومی خزانے سے کروڑوں روپے اڑا لیے گئے

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ )اہم سرکاری اور عوامی ادارہ کیو ڈی اے شدید انتظامی بحران، مبینہ کرپشن اور بدانتظامی کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جس پر عوامی حلقوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران یہ ادارہ شہر کے لیے کوئی مثر نیا ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے میں ناکام رہا، جبکہ مبینہ طور پر کمیشن خوری اور مالی بے ضابطگیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رہائشی اسکیم میں ترقیاتی کام (اسٹریٹ لائٹس، ٹف ٹائلز، نالیاں اور پارکس) الاٹیز کی جانب سے پہلے ہی جمع کروائی گئی خطیر رقم سے مکمل کیے جا چکے تھے، مگر انہی کاموں کو بعد ازاں سرکاری ترقیاتی پروگرام میں دوبارہ شامل کر کے قومی خزانے سے کروڑوں روپے نکلوائے گئے، جو س…
