آج تک کسی جرنیل، جج یا سیاست دان کو آئین کی خلاف ورزی پر سزا نہیں ہوئی، محمود خان اچکزئی


لاہور (قدرت روزنامہ)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کارکنوں کو 8 فروری کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آج تک کسی جرنیل، جج یا سیاست دان کو آئین کی خلاف ورزی پر سزا نہیں ہوئی۔
محمود خان اچکزئی نے لاہور ہائی کورٹ کراچی شہدا ہال میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو حالات ہیں کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہماری خواتین آزاد ہیں، مردوں میں آج بھی تاثر ہے کہ عورت کی عقل کم ہے، صرف دوپٹہ پہنانا اور بازاروں میں جانے سے عورت کے حقوق سے جان نہیں چھڑائی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ خدا نے عورت کو اس کی حیثیت دی ہے کہ جنت ماں کے قدموں میں ہے لیکن آج بلوچ سردار، پنجابی چوہدری، سندھی وڈیرے اور پشتون عورت کو اس کا حق نہیں دیتے، عورت اپنے باپ کے حکم پر ہر طرح کے مرد کے ساتھ گزارا کرتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert