عائزہ خان کی دبئی ڈولفن اور سیل شو سے دلکش ویڈیو سوشل پر وائرل

دبئی(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ عائزہ خان مصروف شیڈول سے وقت نکال کر شوہر دانش تیمور کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، اس دوران عائزہ خان نے ڈولفن اور سیل شو سے ایک دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان ڈولفینیریم میں موجود ہیں، جہاں ایک سیل انہیں پھول پیش کرتا ہے اور بوسہ بھی دیتا ہے۔ اداکارہ اس غیر متوقع لمحے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
اس سے قبل بھی عائزہ خان نے دبئی میں نئے سال کی تقریبات سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں، جن میں وہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ معیاری وقت گزارتے ہوئے نظر آئیں۔
سیل شو کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے تبصروں کی بھرمار ہو گئی، جہاں صارفین نے اداکارہ کی معصومیت، خوبصورتی اور انداز کو سراہا۔
عائزہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی ڈراما اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے چپکے چپکے، جانِ جہاں، میں، کوئی چاند رکھ اور دیگر متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔
