شادی ختم، جنید صفدر نے کیا کہا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے شادی کی تقریبات کے اختتام پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کے ساتھ شادی کی تقریبات کا اختتام گزشتہ شب ہوا۔
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی دھوم سوشل میڈیا پر بھی خوب مچی ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر ہو جانب شریف خاندان کی تصاویر گردش کررہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Junaid Safdar (@muhammadjsafdar)


اب جنید صفدر نے اپنے ولیمے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اس دن کو خاص بنانے کے لیے آپ سب کا شکریہ ۔‘
خیال رہے کہ لندن میں ماہِ اگست میں عائشہ سیف سے نکاح کرنے والے جنید صفدر کی بارات 14 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمے کا انعقاد جاتی امراء میں کیا گیا تھا۔جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں مہمانوں کی تواضع مٹن قورمہ ،چکن بریانی ،سوپ اور گاجر کے اسپیشل حلوے سے کی گئی۔