کراچی میں نوجوان لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں چار روز قبل چھری کے وار کر کے جوان لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے مقتولہ صباءکی شہرت سے خائف ہو کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق رواں مہینے کی 14 تاریخ کو بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی میں اقصیٰ مسجد کے قریب سٹی کورٹ جانے کیلئے گھر سے نکلنے والی نوجوان لڑکی صباءدختر محمداسلم کو اس کے پڑوسی غضنفر نے گھر سے کچھ فاصلے پر چھری کے وار کر کے قتل کردیا تھا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
پولیس نے سرکاری مدعیت میں مفرور ملزم غضنفرکے خلاف قتل کامقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی اور گزشتہ روز بلال کالونی پولیس نے 27 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم غضنفر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ مقتول صباءنے محلے میں ایک ویلفیئر بنا رکھی تھی اور لوگوں کے کام کیا کرتی تھی جس پر لوگ اس کی تعریف کرتے تھے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اسے صباءکا ویلفیئر کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا تھا اور اس کی شہرت سے خائف تھا جس کے باعث قتل کا منصوبہ بنایا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

37 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

39 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

46 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

49 mins ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

53 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

1 hour ago