ہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سرفرازبگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور کرم میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کامیاب انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے خلاف بروقت، مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات ریاستی عزم، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح مظہر ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے غیر معمولی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جو ملک کے امن و امان، قومی سلامتی اور معصوم شہریوں کی جانوں کے لیے مسلسل سنگین خطرہ بنے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گرد سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وڑن ‘‘عزمِ استحکام’’ کے مطابق ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کی مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری ہے، اور دہشت گردی کے تمام نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو ایک پرامن، محفوظ اور مستحکم ملک بنانے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی ادارے مکمل ہم آہنگی، سنجیدگی اور یکسوئی کے ساتھ اپنا قومی فریضہ ادا کرتے رہیں گے۔
