پاکستان کا موجودہ نظام بہت کمزور ہے ، فیصلہ سازی پر کسی کا اختیار نہیں، عدلیہ کی جگہ Paper Courts نے لے لی ہے،فواد چودھری


لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے پاکستان کا موجودہ نظام بہت کمزور ہے ۔ فیصلہ سازی پر کسی کا اختیار نہیں ۔ عدلیہ کی جگہ Paper Courts نے لے لی ہے اور عدلیہ کی غیرموجودگی میں بنیادی نظام ہل گیا ہے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا انتخابات کا عمل صرف کاغذی ہے یعنی عدلیہ اور مقننہ ختم ہو چکے ہیں، اگر یہ نظام ایسے ہی چلتا رہا تو پاکستان میں شدید غربت اور عدم استحکام کا شکار ہو گا، لہذا ایک قومی حکومت کے قیام پر سوچنا کوئی بری بات نہیں، ایسی حکومت جس میں عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری سمیت جمیعت علما ئے اسلام اور دیگر جماعتوں کا بھی دخل ہو جو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کا آئینی ڈھانچہ بحال کر سکے!

WhatsApp
Get Alert