چمن میں لیویز کی پولیس میں ضم ہونے کی کوشش ناکام بنا دیں گے، اے این پی کا ہزاروں افراد کے ساتھ ٹرنچ روڈ پر طاقت کا مظاہرہ

چمن(ڈیلی قدرت کوئٹہ )چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام جعلی بھرتیوں بجلی لوڈشیڈنگ اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی چمن شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ٹرنچ روڈ پر باچا خان مرکز پر جلسہ عام میں تبدیل ہوئی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے رکھے تھیں جن پر ان کے مطالبات اور نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی کے شرکا نے چمن شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، کیسکو کے ناروا لوڈشیڈنگ، لیویز فورس میں مبینہ طور پرغیر قانونی بھرتیوں اور چمن میں لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرہ باچاخان مرکز پر جلسہ عام میں تبدیل ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری عبیداللہ عبید ، عبدالخالق حقمل سمیع اللہ عصمت وارخطا گل جانو گل زمان و دہگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور اس فیصلے سے علاقے کے امن و امان پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔اے این پی کے رہنماں نے مطالبہ کیا کہ چمن پاک افغان باڈر پر تاجروں کو شناختی کارڈ اور افغان تزکیرہ پر آنے جانے کی اجازت دی جائے چمن کے عوامی مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں، سڑکوں کی ناقص صورتحال اورغیر قانونی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کرکے میرٹ پر تعیناتی کی جائے اور بجلی کی ناروا و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کی جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا ۔
