ماہرین کے مطابق اس بیماری کے مریض اپنی عادات اور غذا میں چند تبدیلیاں لا کر اس کے نقصانات سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے . ہائپر ٹینشن، ہائی بلڈ پریشر متوازن رکھنے کے لیے ماہرین کی جانب سے تجویز کی گئی چند مثبت عادات مندرجہ ذیل ہیں: مثبت غذا طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر، ہائیپرٹینشن کے مریضوں کو دن کے تین کھانوں میں سے ناشتے کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے . ایسے افراد کو ناشتے کے لیے فائبر اور پروٹین سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے، فائبر اور پروٹین کےاستعمال بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے . کیفین سے پرہیز چائے، کافی یا کوئی بھی کیفین والا مشروب بلڈ پریشر بڑھاتا ہے، کیفین والے مشروبات کی جگہ کسی ہربل چائے کا استعمال کیا جا سکتا ہے . متوازن وزن بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے وزن میں اضافہ بھی ایک خطرہ ثابت ہوتا ہے لہٰذا ایسے مریضوں کو مناسب وزن برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے، اضافی وزن سے چھٹکارہ حاصل کر لینا صحت مند ثابت ہو سکتا ہے . ورزش کرنا طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر اور ہائپر ٹینشن کے مریضوں کو صبح کا آغاز ورزش سے کرنا چاہیے، روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے سے بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے، روزانہ صبح آدھا گھنٹہ چہل قدمی، جاگنگ، تیراکی اور سائیکلنگ کی جا سکتی ہے . آنے والے پورے دن میں پر سکون رہنے کے لیے دن کا آغاز یوگا سے بھی کیا جا سکتا ہے . بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے کے لیے خود متحرک اور پر سکون رکھنے کی کوشش کریں . سیگریٹ نوشی سے پرہیز ماہرین کے مطابق ہائیپرٹینشن کے مریضوں کو تمباکو نوشی سے دور رہنا چاہیے، تمباکونوشی دل کی شریانوں کو زخمی اور اِن کے سخت ہونے کے عمل کو تیز کرتی ہے، اس لیے سگریٹ نوشی فوری ترک کر دیں . احتیاط طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کو باقاعدگی سے اپنا معائنہ کرتے رہنا چاہیے تاکہ بڑی مشکل سے بچا جا سکے، روزانہ کی بنیاد پر بلڈ پریشر کی ریڈنگ لیں اور اپنے معالج سے رابطہ رکھیں . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)غیر متوازن بلڈ پریشر انسانی صحت کے لیے متعدد مشکلات کا سبب بنتا ہے جس میں دل کے عارضے کا لاحق ہونا سر فہرست ہے لہٰذا اسے نظر انداز کرنے کے بجائے چند مثبت عادات اپنا کر بلند فشار خون کو کافی حد تک متوازن بنایا جا سکتا ہے .
طبی ماہرین کے مطابق انسان فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کا شکار کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے، ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش بیماری ہے جس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، بلند فشار خون پر نظر رکھنا ضروری ہے جبکہ اسے نظر انداز کرنے کے نتیجے میں دل اور مجموعی صحت سے متعلق سنگین نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے .
متعلقہ خبریں