کراچی پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل ہوچکا ہے، اسد عمر

کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی پلان کا ایک اور وفاقی منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمود آباد نالے پر ساڑھے 3 ارب روپے لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر کی گئی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ سیورج کا نظام اور 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انشاءﷲ کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا، جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں۔